اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج کہا ہے کہ نوٹوں کی منسوخی سے
پریشان ریاست کے عوام کو حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے ان کے ساتھ
کھڑی ہے۔مسٹر یادو نے نوٹوں کی منسوخی کے مسئلے سے پریشان کسانوں، غریبوں، مزدوروں،
خواتین سمیت تمام طبقات کے ساتھ ہمدردی
اور حساسیت کے ساتھ پیش آنے کی
ہدایت ضلع افسروں اور پولیس سپرنٹنڈنٹوں کو دیئے ہیں۔ریاستی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلی نے ضلع کی انتظامیہ کو آگاہ
کیا ہے کہ نوٹ بندہونے کے معاملے میں عوام کے ساتھ غیر شائستہ رویے کےلئے
ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔